ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ شروع ہونے میں 5 دن باقی، تیاریاں عروج پر
جمعرات 18 فروری 2016 12:36
ڈھاکہ ۔ 18 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ باقاعدہ شروع ہونے میں 05 باقی ہیں، میگا ایونٹ 24 فروری سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے کامیاب انعقاد کے لئے بنگلہ دیش میں تیاریاں عروج پر ہیں، میگا ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہے۔
افغانستان، ہانگ کانگ، عمان اور یو اے ای کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کھیلیں گے اور اس ٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 27 فروری کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں 2 مارچ کو بنگلہ دیش جبکہ 4 مارچ کو سری لنکا کے خلاف میچ کھیلے گی۔(جاری ہے)
ایشیا کپ 24 فروری کو شروع ہوگا اور 6 مار چ کو ختم ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ایشیا کپ میں27 فروری کو اور پھر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 19مارچ کو دھرم شالہ بھارت میں ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گی۔ بنگلہ دیش میں ہونے والا ایشیا کپ مجموعی طور پر 13واں اور بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والا پانچواں ٹورنامنٹ ہوگا۔ بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والا ایشیا کپ پہلی دفعہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کا ہوگا جس کی وجہ سے ایشیا کپ کی ٹیموں کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا موقع ملے گا ۔ ایشیا کپ کے تمام میچز شیر بنگال سٹیڈیم میر پور بنگلہ دیش میں ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.