ٹی ٹونٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرونگا، اے بی ڈی ویلیئرز
جمعرات 18 فروری 2016 12:36
کیپ ٹاؤن ۔ 18 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) جنوبی افریقہ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے میچ کے لئے میدان میں اترنے کے لئے بے تاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، اے بی ڈیویلیئرز نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے جس کا فائدہ میزبان ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے لئے کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ وہ ون ڈے سیریز میں کامیابی پر وہ بہت خوش ہیں جس سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مہمان ٹیم کو آئندہ ٹی ٹونٹی سیریز میں آسان نہیں لینگے اور اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے۔ واضح رہے کہ پروٹیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (آج) جمعہ کو کیپ ٹاؤن پر کھیلا جائیگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.