پاکستان سپر لیگ ، پہلے کوالیفائنگ فائنل میں جمعے کو پشاور زلمی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہونگی

جمعرات 18 فروری 2016 12:34

پاکستان سپر لیگ ، پہلے کوالیفائنگ فائنل میں جمعے کو پشاور زلمی ، کوئٹہ ..

دبئی ۔ 18 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، لیگ کے پہلے کوالیفائنگ فائنل میں کل جمعہ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پنجہ آزما ہونگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ یو اے ای میں جاری ہیں جس میں دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں اور اب لیگ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔

میگا ایونٹ کا پہلا کوالیفائنگ فائنل پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ لیگ کا دوسرا کوالیفائنگ فائنل میچ (کل) ہفتہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ لیگ کا تیسرا کوالیفائنگ فائنل 21 فروری کو کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 23فروری کو دبئی میں رات نو بجے کھیلا جائے گا۔