فیس بک پر دوستی؛ ویلنٹائن ڈے پر لڑکی اپنے دوست کو ملنے شجاع آباد پہنچ گئی، شہزاد لڑکی کو دوست کے گھر چھوڑ کر فرار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 12:32

فیس بک پر دوستی؛ ویلنٹائن ڈے پر لڑکی  اپنے دوست کو ملنے شجاع آباد پہنچ ..

شجاع آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء) : سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے جہاں کئی رشتوں کی ڈوریں باندھی ہیں وہیں کئی کم عمر نوجوان لڑکے لڑکیوں کو انتہائی اقدام اُٹھانے پر بھی مجبور کیا ہے۔ حال ہی میں فیس بک پر ہوئی ایک دوستی کے ہولناک انجام نے سب کو چوکنا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بُک پر حافظ آباد کی سولہ سالہ اقرا کی دوستی شجاع آباد کے شہزاد سے ہو گئی۔

(جاری ہے)

دوستی پیار میں بدلنے پر لڑکی اپنے محبوب کو ملنے ملتان کے علاقہ شجاع آباد پہنچ گئی جہاں لڑکا اسے اپنے دوست کے گھر لے گیا اور وہیں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔تھانہ شجاع آباد پولیس نے اقرا کو دارالامان ملتان منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ شہزاد کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ پولیسنے موقف اختیار کیا کہ لڑکی ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شہزاد سے ملنے آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :