پشاور میں‌ چوہوں کا راج ، حسن گڑھی میں چوہوں کے کاٹنے سے کم سن بچہ جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 12:28

پشاور میں‌ چوہوں کا راج ، حسن گڑھی میں چوہوں کے کاٹنے سے کم سن بچہ جاں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء) : پشاور میں چوہوں کی یلغار کے سبب ایک اور موت واقعہ ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ حسن گڑھی میں چوہوں کے کاٹنے سے ایک کم سن بچہ عزیر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

عزیر کی ہلات کے بعد والدہ اکلوتے لخت جگر کو کوھنے کے بعد غم سے نڈھال ہے۔ گذشتہ تین سالوں میں پشاور میں چوہوں کے کاٹنے سے 5 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے چوہوں کی یلغار کی وجہ سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ اضلعی انتظامیہ اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :