فٹبال میچ کے دوران پوٹن کی تصویر شرٹ پرروسی فٹبالر کے خلاف کارروائی
جمعرات 18 فروری 2016 12:22
(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء)یورپ میں فٹبال کی تنظیم یوئیفا نے روسی فٹبال کھلاڑی کو صدر پوٹن کی تصویر والی بنیان دکھانے پر کھیل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔ترکی کے شہر استنبول میں کھیلے جانے والے ایک میچ کے بعد ایک روسی فٹبالر دمتری تاراسوف نے اپنی قمیض اْتار کر نیچے زیبِ تن صدر پوتن کی تصویر والی بنیان دِکھا کر ترک شائقین کو اشتعال دلایا تھا۔
لوکوموتو ماسکو کے مِڈ فیلڈر دمتری تاراسوف کے بنیان پر روسی صدر پوٹن کی نیوی کی ٹوپی والی تصویر بنی ہوئی تھی، اور اْس کے ساتھ ’سب سے مہذب صدر‘ بھی تحریر تھا۔یورپی فٹ بال ریگولیٹری اداریوئیفا 17 مارچ کو اس معاملے کی سماعت کرے گی اور ممکنہ طور پر دمتری تاراسوف کو پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ قوانین کے مطابق کھلاڑیوں کو میچ کے دوران کسی بھی طرح کے سیاسی بیان یا کسی سیاسی نظریات سے وابستگی نہیں دکھانی چاہیے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستانی باولرز کی تباہ کن باولنگ، کیوی بلے باز 100 رنز بھی نہ بنا سکے
-
پاکستان کا جارح مزاج بلے باز نیوزی لینڈ سیریز سے باہر ہو گیا
-
ٹی ٹونٹی کے پہلے اوور میں 47 وکٹیں، شاہین آفریدی نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
-
سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
محمد رضوان کو قومی ٹیم میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
-
شاہد آفریدی کا روہت شرما کے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز دوبارہ شروع کرنے کے بیان کا خیرمقدم
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء میں پاک بھارت میچ نو جوان کو نیویارک میں ہوگا
-
دبئی ایئر پورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے
-
جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.