محمد نبی پاکستان سپر لیگ ادھوری چھوڑ کر بنگلہ دیش روانہ

جمعرات 18 فروری 2016 12:21

محمد نبی پاکستان سپر لیگ ادھوری چھوڑ کر بنگلہ دیش روانہ

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے افغان کھلاڑی محمد نبی ایشیا کپ کوالیفائر میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی خاطر لیگ کو ادھورا چھوڑ کربنگلہ دیش روانہ ہو گے۔افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد نبی نے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوگزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف میچ کی آخری گیند میں شاندار فتح دلادی تھی۔

(جاری ہے)

نبی ایشیا کپ کوالیفائر میں جمعے کو متحدہ عرب امارات کے خلاف فتح اللہ کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے محمد نبی نے پی ایس ایل میں اب تک 8 میچز کھیلے ہیں جہاں ان کی ٹیم اب تک کھیلے گئے 8 میں سے 6 میچوں میں کامیابی حاصل کرکے 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آف اسپنرباوٴلر ناتھن مک کولم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں نبی کی جگہ لیں گے۔ پی ایس ایل میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں پشاور زلمی سرفہرست ٹیم ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نمبر دوسرا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا نمبر ہے۔