سیکورٹی خدشات ،مزاراقبال کے بعد اب اقبال میوزیم پر بھی تالے لگا دیئے گئے
سیکورٹی خدشات ا پنی جگہ ،میوزیم کو ضروری مرمت کے لئے بند کیا گیا ہے،انتظامیہ
جمعرات 18 فروری 2016 12:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) لاہور میں علامہ اقبال کے مزار کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کئے جانے کے بعد اب اقبال میوزیم پر بھی تالے لگا دیئے گئے ہیں،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی خدشات ا پنی جگہ ،میوزیم کو ضروری مرمت کے لئے بند کیا گیا ہے۔حکومت پنجاب نے کچھ عرصہ قبل سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے مزار کو عام افراد کے لئے بند کر دیا تھا،اب لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال روڈ پر واقع اقبال میوزیم کے داخلی دروزے کو تالے لگا کر سیل کر دیا گیا ہے،جس سے میوزیم دیکھنے کے خو اہش مند افراد کو مایوسی ہو رہی ہے۔
یہ کارپورچ اقبال میوزیم کا ہے جس کی چھت توڑ دی گئی ، مرکزی دروازے سے ملحقہ برآمدے اور کمرے کی چھت بھی گرا دی گئی ہے ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میوزیم کی چھتیں کافی خراب ہو چکی تھیں ،جنہیں تبدیل کرنا ضروری تھا۔(جاری ہے)
اقبال میوزیم کی چار دیواری اونچی کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر خار دار تار بھی لگائے جائیں گے،مرکزی دیوار پر بھی لوہے کے جنگلے لگائے جارہے ہیں،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میوزیم کی تعمیر ومرمت کا کا م تسلی بخش کرایا جارہا ہے ہے۔لاہور میں علامہ اقبال کے میوزیم کی تعمیر ومرمت کاکام سست روی کا شکار ہے، یہ تاریخی میوزیم عوام کے لئے کب کھلے گا کسی کو کچھ معلوم نہیں
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.