کیلیفورنیا فائرنگ: ’ایپل‘ کاعدالتی حکم ماننے سے انکار
ایپل کا ایف بی آئی کو سان برنارڈینو واقعے کے حملہ آوروں کے آئی فون ڈیٹا تک رسائی دینے سے انکار ،ایسے حکم کی تعمیل نہیں کرسکتے جس سے صارفین کی سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہو،چیف ایگزیکٹیو ایپل
جمعرات 18 فروری 2016 12:20
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) کمپیوٹر اور آئی فون بنانے والی مشہور کمپنی 'ایپل' نے امریکی جج کے حکم کے باوجود فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کو سان برنارڈینو واقعے کے حملہ آوروں کے آئی فون کے ڈیٹا تک رسائی دینے سے انکار کردیا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سید رضوان فاروق اور ان کی اہلیہ تاشفین ملک نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان برنارڈینو میں معذوروں کے ایک سینٹر میں فائرنگ کرکے 14 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔
دو روز قبل کیلی فورنیا کے فیڈرل جج شیری پیم نے ایپل کمپنی کو حکم دیا تھا کہ وہ ایف بی آئی کو سید فاروق کے زیرِ استعمال آئی فون فائیو سی کے ڈیٹا تک رسائی فراہم کرے۔جج نے ایپل کو یہ حکم بھی دیا تھا کہ وہ ایف بی آئی کے لیے آئی فون کو اَن لاک کرنے کے لیے خصوصی طور پر سافٹ ویئر بھی تیار کرے۔(جاری ہے)
تاہم ایپل کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو ٹِم کْک نے صارفین کے نام ایک کھلے خط میں کہا کہ وہ ایسے حکم کی تعمیل نہیں کرسکتے جس سے اْن کی صارفین کی سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہو۔
انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فونز موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہیں، جس میں صارفین اپنا ذاتی ڈیٹا، جیسا کہ تصاویر، ویڈیوز، فون نمبرز، مالی اور صحت سے متعلق معلومات محفوظ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایپل صارفین ہم سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ ہم ان کی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، اس لیے ہم ان کی ذاتی معلومات کو آگے پہنچا کر ان کی سیکیورٹی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.