اسلام آباد : مشتبہ افراد کی ریاستی سہولیات ختم کرنے کا فیصلہ

نیکٹا نے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کو ہدایات جاری کردیں۔ ذارئع وزارت داخلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 12:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء) : وفاقی حکومت نے مشتبہ افراد کی ریاستی سہولیات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ نیکٹا نے اس ضمن میں چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ملک بھر میں 8 ہزار 300 مشتبہ افراد میں سے انتہائی مشکوک افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مشتبہ افراد کے ڈرائیونگ لائسنس سمیت ان کے اسلحہ لائسنس اور بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے سمیت ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز منسوخ کیے جائیں گے۔نیکٹا کی ہدایت پر صوبوں نے ڈسٹکٹ انٹیلی جنس کمیٹیز کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ ضلعی سطح پر فورتھ شیڈول میں شامل مشتبہ افراد کی فہرستوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ غیر متعلقہ افراد کو فہرستوں سے نکالا جائے گا۔