مہمند ایجنسی: دہشت گردوں کے حملے ،9 اہلکار شہید
جمعرات 18 فروری 2016 12:11
مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) مہمند ایجنسی کے دو مختلف مقامات پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے خاصہ دار فورس کے 9 اہلکار شہید ہو گئے،پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کر دی،سکیورٹی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دہشت گردوں نے دو مختلف مقامات پر حملے کئے ،پہلے حملے میں مہمند ایجنسی کے علاقے کڑپہ میں چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دونوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
دہشت گردوں کی جانب سے دوسرا حملہ درغا زئی کے علاقے میں سولر ٹیوب ویل پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں پر کیا گیا جس میں 2 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ شدت پسندوں نے سولر ٹیوب ویل بھی تباہ کردیا۔(جاری ہے)
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقو عہ پر پہنچ گئی ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں کو جائے وقوع سے اٹھا کر سکیورٹی فورسز کے ہیڈکوارٹرز میں منتقل کیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، پولیٹکل انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اہلکاروں کے جسد خاکی تحویل میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور گاڑیوں کو بھی روک کر ان کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
پولیٹکل انتظامیہ کے ایک سرکاری اہلکار کے مطابق فائرنگ کے دونوں واقعات بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مہمند ایجنسی کے تحصلیوں یکہ غنڈ اور پنڈیالی میں پیش آئے،انھوں نے کہا کہ پہلا واقعہ اس وقت پیش آیا جب شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل پر تعینات خاصہ دار فورس کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کر کے شہید کیا گیا جبکہ دوسرا واقعہ یکہ غنڈ سب ڈویژن کے علاقے کڑپہ میں چیک پوسٹ کو نشانہ بنا کر 7 اہلکاروں کو شہید کر دیا گیا،مرنے والے اہلکاروں کی لاشیں ایجنسی ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔سرکاری اہلکاروں کے مطابق ان حملوں کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔تاہم ابھی تک کسی تنظیم کی طرف سے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.