پاکستان سپر لیگ، باونڈری سے باہر کیچ پکڑنے والا شخص گراؤنڈ سٹاف ہونے کے باعث کروڑ" مقابلے میں شامل نہ ہو سکا

جمعرات 18 فروری 2016 12:09

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں باونڈری سے باہر کیچ پکڑنے کے باوجود ایک شخص "کیچ آ کروڑ" مقابلے میں شامل نہ ہو سکا گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں انتظامیہ کی جانب سے شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ایک مقابلہ رکھا گیا ہے جس میں اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں سے اگر کوئی چھکے کو کیچ کر لیتا ہے تو اسے ایک کروڑ کے انعام میں شامل کر لیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں باونڈری کے باہر ایک شخص کی جانب سے چھکے کو کیچ کر لیا گیا تاہم اس کے باوجود اسے ایک کروڑ کے انعام میں شراکت دار نہیں بنایا جائے گا۔ مذکورہ شخص چونکہ گراونڈ اسٹاف کا حصہ ہے اسی باعث اسے ایک کروڑ انعام میں شراکت دار نہیں بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :