پاکستان سپر لیگ،محمدحفیظ کے کراچی کنگز کیلئے کہے گئے تنزیہ جملوں نے نئی بحث چھیڑ دی

جمعرات 18 فروری 2016 12:09

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے محد حفیظ کے کراچی کنگز کیلئے کہے گئے تنزیہ جملوں نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں محمد حفیظ کو میچ کے بعد کراچی کنگز کیلئے تنزیہ انداز میں "کراچی جیتے گا، کراچی جیتے گا" کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کچھ لوگوں کی جانب سے محمد حفیظ کے اس اقدام کو تفریح کے طور پر لیا جا رہا ہے تو کچھ لوگوں کی جانب سے محمد حفیظ پر تنقید کی جا رہی ہے۔