دفتر خارجہ میں 29 فروری کے لیے شیڈول پاک-امریکا اسٹریٹیجک مذاکرات اور پارٹنرشپ تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطحی اجلاس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 18 فروری 2016 12:06

دفتر خارجہ میں 29 فروری کے لیے شیڈول پاک-امریکا اسٹریٹیجک مذاکرات اور ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18فروری۔2016ء) دفتر خارجہ نے 29 فروری کے لیے شیڈول پاک-امریکا اسٹریٹیجک مذاکرات سے قبل دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے ہونے والے پارٹنرشپ تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے ایک سیشن کا انعقاد کیا اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال اور وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ کامرس، دفاع، اکنامک افیئرز ڈویڑن، خزانہ، داخلہ، منصوبوں اور ترقی، پانی و بجلی ڈویڑن کے سیکریٹریز، سرمایہ کاری بورڈ ، فیڈرل بورڈ آف ریوینو، نیکٹا، موسمیاتی تبدیلی کی وزارت اور جنرل ہیڈکواٹرز (جی ایچ کیو) کے نمائندے بھی موجود تھے۔

پاک-امریکا اسٹریٹیجک مذاکرات میں 6 شعبوں میں تعاون کا اظہار کیا جارہا ہے، جن میں معیشت، خزانہ، توانائی، تعلیم، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، قانون کا نفاذ، انسداد دہشت گردی، سیکیورٹی، دفاعی استحکام، جوہری عدم پھیلاو¿ اور دفاع شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک مذاکرات کے حوالے سے چھٹا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں تیسرا اجلاس ہوگا۔

دفتر خارجہ میں ہونے والے مذکورہ سیشن میں تعاون کے حوالے سے پیش رفت اور فیصلوں پر عمل درآمد کی حیثیت کا جائزہ لیا گیا۔دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ 'آئندہ اجلاس امریکا کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرے گا'۔ اس سلسلہ میںوزیراعظم کے مشیر برائے امورِ خارجہ سرتاج عزیز آئندہ چند روز میں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری سے ملاقات کے لیے واشنگٹن روانہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سرتاج عزیز کی زیرِ صدارت اجلاس میں گذشتہ مرحلے پر ہونے والی پیش رفت اور آئندہ ہونے والے اسٹریٹیجک مذاکرات کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان پارٹنرشب تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، جس میں خاص طور پر تجارت میں اضافہ اور سرمایہ کاری تعاون کا فروغ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :