چیمپئنز لیگ : ریال میڈرڈ نے اطالوی کلب روما کو دو گولز سے شکست دیدی
جمعرات 18 فروری 2016 12:06
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) ریال میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ کے میچ میں اطالوی کلب روما کو شکست دے دی۔ روم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے دو صفر سے فتح اپنے نام کی۔یورپین چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں ریال میڈرڈ اور اے ایس روما کے میچ کا پہلا لیگ روما کے ہوم گراوٴنڈ پر کھیلا گیا۔
(جاری ہے)
روم میں ہونے والے میچ میں مہمان ٹیم میچ کا بیشتر وقت کھیل پر حاوی رہی تاہم پہلے ہاف میں کوئی گول اسکور نہ ہو سکا۔
دوسرے ہاف کے ستاون ویں منٹ میں سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک خوبصورت فیلڈ گول اسکور کرتے ہوئے ریال میڈرڈ کو میزبان ٹیم پر ایک گول کی برتری دلا دی۔چھیاسی ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی جیزی نے ایک شاندار گول کرتے ہوئے مہمان ٹیم کی برتری کو دگنا کر دیا۔ دوسرا لیگ میچ اگلے ماہ ریال میڈرڈ کے ہوم گراوٴنڈ پر کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.