پاکستان سپر لیگ ، اظہرعلی بدقسمت ترین کپتان ثابت ہوئے ، تمام ٹاس ہارے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 18 فروری 2016 12:00

پاکستان سپر لیگ ، اظہرعلی بدقسمت ترین کپتان ثابت ہوئے ، تمام ٹاس ہارے

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے اظہر علی بدقسمت ترین کپتان ثابت ہوئے ، ایونٹ کے ساتوں میچز میں ٹاس کا فیصلہ ان کے حق میں نہ آسکا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو لاہور قلندرز کے انتہائی اہم میچ میں بھی ٹاس کا فیصلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کے حق میں آیا ۔ اظہر علی نے لاہور قلندرز کے لیے ایک میچ نہیں کھیلا تھا اور ان کی جگہ کپتانی کرنے والے ویسٹ انڈین آل راونڈر ڈوین براوو ٹاس جیتنے میں کامیاب رہے تھے ۔ یاد رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ میں اپنے 8 میں سے محض 2 میچز میں کامیابی حاصل کرسکی اور ایونٹ کے پہلے مرحلے سے باہر ہو گئی ۔