لاہور ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کوفول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کو ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 18 فروری 2016 11:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کے روبرو پرائیوئٹ سکولز ایسویسی ایشن کے عہدیدار ادیب جاودانی نے مو ¿قف اختیار کیا کہ ا?ئین اور قوانین کے تحت شہریوں کو سکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ حکومت نے نجی سکولوں کو سکیورٹی فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے جو کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ا?ٹھ ہزار روپے ماہانہ پر رکھا جانے والا غیرتربیت یافتہ سکیورٹی گارڈ دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا، سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث بچوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے، جس پر عدالت نے نجی سکولوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کو ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا