راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 11:42

راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی کی حاضری سے استثنی کی درخواست ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی کی کسٹم کورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ماڈل ایان علی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی جس میں موقف دیا گیا تھا کہ پرواز میں تاخیر کے باعث ماڈل ایان علی عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتیں۔ کسٹم عدالت نے ایان علی کی جانب سے دائر درخواست کو منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :