گیت نگار سمیر انجان نے بالی ووڈ کیلئے 3524 گانے لکھنے کا عالمی ریکارڈقائم کر دیا

جمعرات 18 فروری 2016 11:22

گیت نگار سمیر انجان نے بالی ووڈ کیلئے 3524 گانے لکھنے کا عالمی ریکارڈقائم ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء)گیت نگار سمیر انجان نے 650 بالی ووڈ فلموں کیلئے 3524 گانے لکھ کر اپنا نام گینز بک آ ف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرا لیا۔گینز بک میں بظاہر ’سب سے زیادہ گانوں‘ کیلئے کوئی کیٹیگری تو نہیں لیکن نئے ریکارڈ کے اندراج کیلئے نئی کیٹیگری بنائی گئی۔سینئر گیت نگار انجان (لعل جی پانڈے) کے بیٹے سمیر نے 1983 میں فلم ’بے خبر‘ کے ساتھ اپنا بولی وڈ کیریئر شروع کیا۔

بعد میں ’دل‘ اور’عاشقی‘ نے انہیں رومانوی گیتوں کا غیر متنازع چیمپئن بنا دیا۔ انہوں نے اپنے 33 سالہ کیریئر کے دوران تین مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔سمیر کی کمار سانو اور ادت نارائن کے ساتھ جوڑیوں نے 90کی دہائی کو ہندی فلموں کی سب سے سریلی دہائی بنا دیا۔

(جاری ہے)

سمیر کی سوانح حیات لکھنے والی اپھرنا پھاٹک کے مطابق، بولی وڈ کے چار نامور گلوکاروں ادت، کمار، الکا یاگنک اور انوردھا پدوال نے بولی وڈ میں اسی وقت اپنا کیرئیر شروع کیا جب سمیر انڈسٹری میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہے تھے۔

پیشہ ورانہ دشمنیوں کو ایک طرف رکھیں تو ان سب کے درمیان ایک اچھی تال میل تھی۔’سمیر فلم بینوں اور گلوکاروں میں یکساں مقبول ہیں کیونکہ ان کے گانے سمجھنے کیلئے ڈکشنری کی ضرورت نہیں پڑھتی۔ وہ عام زبان میں گیت لکھتے ہیں۔ایک موقع پر جب انہیں آئٹم سانگ رائٹر کے طور پر پکارا جانے لگا تو انہوں نے ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ دے کر اپنی صلاحیتیں ثابت کر دیں۔