پشاور : خیبر پختونخواہ کے دو ویب ڈیزائنرز امریکی سپانسر شپ پر بھارت جائیں گے ، بھارت نے بھی ویزے جاری کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 11:16

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء) : خیبر پختونخواہ کے دو ویب ڈیزائنرز ممبئی میں ہونے والی 4 روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت کی جانب سے ویزہ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویب ڈیزائنر عظمت شاہ اور محمد تنویر ممبئی میں انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں 4 روزہ کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ مذکورہ کانفرنس 18 سے 21 فروری تک جاری رہے گی جبکہ کے پی کے کے دونوں نوجوانوں کو سپانسر شپ امریکی ادارے نے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :