کراچی،لائنز ایریا کے رہائشی پر مبینہ پولیس تشدد کیخلاف احتجاج

جمعرات 18 فروری 2016 11:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء ) لائنز ایریا کے رہائشی پر مبینہ پولیس تشدد کے خلاف علاقہ مکینوں نے تھانہ بریگیڈ کے باہر احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں کا موقف سے کہ ساجد نامی شہری نے دھماکے کی آواز کی اطلاع پولیس کو دی، اطلاع غلط نکلنے پر پولیس نے ساجد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ساجد سے 35 ہزار روپے رشوت لے کر اسے رہا کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شہری پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کیا جائے۔ بعد ازاں پولیس اہلکاروں کی یقین دہانی کے بعد مظاہرہ ختم ہوگیا اور مظاہرین منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :