کوئٹہ،دکی میں دو گروپوں کی فائرنگ ، دو راہگیروں سمیت 3 جاں بحق

دونوں میں پرانی رنجش پر فائرنگ ہوئی ، زخمیوں اور میتوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جمعرات 18 فروری 2016 11:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) دکی کے علاقے میں دو گروپوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو راہگیروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

دونوں گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ دیرینہ رنجش کے نتیجے میں پیش آیا جس میں دو راہگیروں سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور مرنے والوں کی میتوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا۔

متعلقہ عنوان :