مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کے حملے، 9 خاصہ دار اہلکار شہید ، گرلز اسکول تباہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 10:47

مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کے حملے، 9 خاصہ دار اہلکار شہید ، گرلز اسکول ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء) : مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 9 خاصہ دار فوج کے اہلکار شہید جبکہ ایک گرلز اسکول تباہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ سے ملحقہ قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی میں آج صبح خاصہ دارفوج پردہشت گرد حملہ آور ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے ان دو حملوں کے نتیجے میں خاصہ دارفوج کے نواہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

دہشت گر دوں نے خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ پر جدید اسلحے سےحملے کیا جس میں سات اہلکار شہید ہوئے۔

(جاری ہے)

گذشتہ رات یکہ غنڈ کے علاقے دروازگئی میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے خاصہ دار فورس کے دو اہلکار تاج علی اور بلال جان شہید ہوگئے ۔دو نوں اہلکار سولرٹیوب ویل کی سکیورٹی پر مامور تھے۔ فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز نے لاشوں کو تحصیل اسپتال منتقل کیا جبکہ علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے یکہ غنڈ میں لڑکیوں کے ایک اسکول کو بھی دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا۔حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لئےسرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :