کرکٹروں کی میچ فیس لاکھوں ‘باکسنگ اور ہاکی کے کھلاڑیوں کے لیے”مونگ پھلیاں“
میاں محمد ندیم جمعرات 18 فروری 2016 08:47
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18فروری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ارکان کو ہر میچ میں لاکھوں روپے کا معاوضہ دیا جاتا ہے جبکہ اس کے برعکس پاکستان کی باکسنگ ٹیم کو میچ فیس نہیں بلکہ 20 ڈالر یعنی دو ہزار روپے روزانہ کے حساب سے جیب خرچ دیا جاتا ہے۔قومی اسمبلی کو بین الاصوبائی امور کے وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ کی جانب سے تحریری طور پر بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو تین کیٹگریز میں رکھا گیا ہے۔
جس کے مطابق اے کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو فی ٹیسٹ میچ کے ساڑھے پانچ لاکھ روپے، ایک روزہ بین میچ کے تین لاکھ 63 ہزار روپے جبکہ ٹی 20 میچ کے پونے تین لاکھ روپے ملتے ہیں۔بی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو فی ٹیسٹ میچ کے چار لاکھ 80 روپے، ایک روزہ میچ کے تین لاکھ، دو ہزار روپے جبکہ ٹی ٹونٹی کے دو لاکھ، 20,00 ہزار روپے ملتے ہیں۔(جاری ہے)
اسی طرسی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو فی ٹیسٹ میچ کے چار لاکھ 10 ہزار روپے، ایک روزہ میچ کے دو لاکھ 42 ہزار جبکہ ٹی 20 میچ میں شمولیت کے ایک لاکھ 65 ہزار روپے ملتے ہیں۔
قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے لاکھوں روپے ملنے والی میچ فیس کے برعکس باکسنگ کے کھلاڑیوں کو کوئی میچ فیس نہیں دی جاتی۔تحریری جواب کے مطابق ان کھلاڑیوں کو صرف اہم ایونٹ میں شمولیت پر 20 امریکی ڈالر یعنی دوہزار پاکستانی روپے روزانہ جیب خرچ دیا جاتا ہے جبکہ باقی ایونٹس میں کوئی پیسے نہیں دیے جاتے۔جن اہم ایونٹس میں باکسنگ کے کھلاڑیوں کو جبیب خرچ دیا جاتا ہے اس میں اولمپکس گیمز، ایشیئن گیمز، جنوبی ایشائی کھیل اور دولتِ مشترکہ کے کھیل شامل ہیں۔پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے جبکہ اس کھیل میں بھی کھلاڑیوں کو قابل ذکر میچ فیس ادا نہیں کی جاتی جس کا ا ن کھلاڑیوں نے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.