انگلیوں سے پیدائشی معذور لڑکے نے پیانو بجانے میں بہت سوں کو پیچھے چھوڑدیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 18 فروری 2016 01:34

انگلیوں سے پیدائشی معذور لڑکے نے پیانو بجانے میں بہت سوں کو پیچھے چھوڑدیا

کازان، روس سے تعلق رکھنے والا 15 سالہ الیگزی رومانو انگلیوں سے پیدائشی معذور ہونے کے باوجود پیانو بجا سکتا ہے۔ RT کے مطابق اس لڑکے نے پیانوسیکھتے ہوئے ابھی ڈیڑھ سال ہی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

الیگزی کی یوٹیوب پر اپ لوڈ کی ہوئی ویڈیو انٹرنیٹ سارفین میں بہت پسند کی جا رہی ہیں۔ صارفین اس کے سُر سے زیادہ اس کے حوصلے کو سرا رہے ہیں۔