چند ڈالر سے معذور کتے کے لیے انوکھی وہیل چیئر تیار

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 فروری 2016 23:17

چند ڈالر سے معذور کتے کے لیے انوکھی وہیل چیئر تیار

وکٹر ویلی، کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے شخص نے اپنی گرل فرینڈ کے کتے کےلیے انوکھی وہیل چیئر تیار کی ہے۔
22سالہ جیمز سٹیورٹ پانیاگوا نے پی وی سی پائپ کی مدد سے وہیل چیئر تیار کر کے ہزاروں ڈالر بچا لیے۔
ابارا فیملی کے کتے نے ا یک دن اچانک اوٹ پٹانگ حرکتیں شروع کر دیں اور اگلے دن وہ پچھلی ٹانگوں کو گھسیٹ کر چل رہا تھا۔کتے کو اس طرح چلتے دیکھ کر ساری فیملی پریشان ہوگئی۔

(جاری ہے)

اسے جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تواس نے سرجری کی تجویز دی، جس کا خرچ 8ہزار ڈالر تھا۔ انہوں نے کتے کےلیے وہیل چیئر کا پتہ کیا تو اس کی قیمت میں 1ہزار ڈالر تھی۔ ایسے میں جیمز نے خود سے وہیل چیئر بنانے کا سوچا۔ اس نے گوگل سے وہیل چیئرز کے ماڈلز دیکھے اور خود ہی وہیل چیئر بنانا شروع کردی، اس وہیل چیئر پر پہیوں، نٹ بولٹس اور پی وی سی پائپ کی مد میں جیمز کے صرف 40ڈالر خرچ ہوئے۔ ان وہیل چیئر کے ساتھ کتا چل ہی نہیں بلکہ دوڑ بھی سکتا ہے۔
جیمز کا کہنا ہے کہ وہ اس وہیل چیئر میں مزید تبدیلیاں کر کے اسے مزید بہتر بنائےگا۔