فیصل آباد ،رہنماپیپلزپارٹی چوہدری سعید اقبال کی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ روکنے سے بے بسی پر وفاقی وزارت اطلاعات پر کڑی تنقید

بدھ 17 فروری 2016 22:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء ) پیپلزپارٹی کے رہنماوسابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات چوہدری سعید اقبال نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ روکنے سے بے بسی ظاہر کرنے پر وفاقی وزارت اطلاعات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گڈگورننس کی دعویدار حکومت اہم ترین ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول نہیں کرسکتی تو وہ ملک پر حکومتی رٹ کیسے برداشت کرسکتی ہے؟ انہوں نے کہا کسی بھی ملک میں سب سے اہم شعبے تعلیم اور صحت کے ہوتے ہیں مگر موجودہ حکومت نے ان دونوں شعبوں کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ روکنے سے معذوری ظاہر کرکے پاکستانی قوم کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سامنے کمزور ثابت کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت قوم کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کی غلامی میں لانا چاہتی ہے جسے پیپلزپارٹی کبھی قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا حکومت کی ’میڈیکل دہشت گردی ‘ برداشت نہیں کریں گے۔ غریب عوام کو تعلیم اور صحت میں ریلیف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :