مسلم باغ کی طالبہ کی موت آرگینک کمپاؤنڈ پوائزنگ کے استعمال سے ہوئی، مذکورہ کیمیکل استعمال کرنے کے 6 گھنٹے بعد ہی کسی انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے ، طالبہ کے معدے کو صاف کیا گیا تھا مگر کوئٹہ پہنچنے سے قبل ہی ان کا انتقال ہوچکا تھا

کوئٹہ کے میڈیکل لیگل سیکشن کے سربراہ ڈاکٹر محمور نور نے خودکشی کرنے والی طالبہ کا ایم ایل سی جاری کردیا

بدھ 17 فروری 2016 22:47

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء ) مسلم باغ سے تعلق رکھنے والی گرلز کالج کی ہونہار طالبہ ثاقبہ کاکڑ کی موت آرگینک کمپاؤنڈ پوائزنگ کے استعمال کے باعث ہوئی ہے، مذکورہ کیمیکل استعمال کرنے کے 6 گھنٹے بعد ہی کسی انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے ، ابتدائی طور پر ان کے معدے کو صاف کیا گیا تھا مگر کوئٹہ پہنچنے سے قبل ہی ان کا انتقال ہوچکا تھا ، سول ہسپتال پہنچنے پر ان کے بھائی نے بتایا کہ ان کی بہن نے کالج میں داخلہ نہ بھجوانے پر کالا پتھر پانی میں ڈال کر پانی پی لیا ہے جس کے باعث ان کی حالت بگڑ گئی ہے تاہم ہسپتال پہنچنے سے پہلے ان کی موت واقع ہوچکی تھی ۔

گزشتہ روز سول ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل لیگل سیکشن کے سربراہ ڈاکٹر محمور نور نے خودکشی کرنے والی طالبہ کا میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ ( ایم ایل سی ) جاری کیا جس میں ان کی موت کا سبب علاقے میں پائے جانے والے کالا پتھر ( آرگینک کمپاؤنڈ پوائزنگ ) کا استعمال قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کیمیکل کے استعمال کے باعث طالبہ کا دل ، جگر اور خون کا نظام بری طرح متاثر ہوا تھا جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی ۔

ڈاکٹر محمد نور بلوچ نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء کو بتایا کہ طالبہ نے اپنے بھائی جو بالوں کو کلر کرنے کیلئے کالے پتھر کا استعمال کرتا ہے نے اسی کا استعمال کیا ہے یہ پتھر بالوں کو کلر کرنے اور مہندی میں کلر کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے ۔ کم قیمت اور یہاں دستیاب ہونے کی وجہ سے یہ باآسانی مل جاتا ہے ۔ ڈاکٹر محمد نور بلوچ نے بتایا کہ طالبہ کو مردہ حالت میں سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات پہنچایا گیا تھا جہاں میڈیکل ٹیم نے ان کامعائنہ کیا اور ان کی موت کی تصدیق کی ۔

انہوں نے کہا کہ خود کشی کرنے والی لڑکی کے بھائی اعزاز کاکڑ نے انہیں بتایا کہ ان کی بہن نے کالا پتھر کیمیکل پانی میں ڈال کراسے پی لیا ہے جس کے باعث اس کی حالت خراب ہوگئی ہے وہ اسے پہلے پہل مسلم باغ میں ہسپتال لے گئے جہاں انہوں نے ان کے معدے کی صفائی کی تاہم دیگر سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث وہ اسے کوئٹہ لے کر آئے ہیں اس سلسلے میں ایم ایل سی جاری کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :