وزیر اعلی پنجاب کااقبال ٹاؤن میں ناکے پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس،سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب

بدھ 17 فروری 2016 22:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اقبال ٹاؤن میں ناکے پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے -وزیر اعلی نے فائرنگ کے باعث دو پولیس کانسٹیبلز کے جا ں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے -وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے-

متعلقہ عنوان :