بلوچستان کی طالبات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں بھرپور صلاحیتیں رکھتیں ہے، یاسمین لہڑی

یہاں سے تربیت حاصل کرنیوالی ہونہارطالبات اپنے علاقوں میں مقامی طالبات کو تربیت کی فراہمی ممکن بنائیں سبی کا تاریخی ثقافتی میلہ اپنی خوبصورت راویات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے گھٹن زدہ ماحول میں ایسے پروگرامز ہم سب کیلئے نعمت سے کم نہیں،سبی میں پانچ روزہ گرلزگائیڈزرہائیشی کیمپ و انٹرڈسٹرکٹ اسپورٹس فیسٹیول فار گرلز کی افتتاحی تقریبات سے خطاب

بدھ 17 فروری 2016 22:26

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) رکن صوبائی اسمبلی و نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے مرکزی رہنما یاسمین لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی طالبات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور وہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں قومی اور بین الاقوامی فورم پر مقابلہ کرنیکی بھرپور صلاحیتیں رکھتیں ہے سبی میں گرلز اسپورٹس افیسٹیول و گرلز گائیڈز رہائیشی کیمپ کی کامیابی کمشنر سبی ڈویژن کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے یہاں سے تربیت حاصل کرنے والی ہونہارطالبات اپنے اپنے علاقوں میں مقامی طالبات کو تربیت کی فراہمی ممکن بنائیں سبی کا تاریخی ثقافتی میلہ اپنی خوبصورت راویات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے گھٹن زدہ ماحول میں ایسے پروگرامز ہم سب کیلئے نعمت سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سبی میں پانچ روزہ گرلزگائیڈزرہائیشی کیمپ و انٹرڈسٹرکٹ اسپورٹس فیسٹیول فار گرلز کی افتتاحی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازین افتتاحی تقریبا ت کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت شگفتہ نے حاصل کی جبکہ نعت رسول ﷺ آمنہ ریاض نے خوب صورت انداز سے پیش کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مس خالدہ نے سرانجا م دئیے فلاور شور، علاقائی رقص اور بینڈ کا خوب صورت مظاہرہ بھی پیش کیا گیا مہمانوں کی آمد پر سبی گرلز ڈگری کالج کی طالبات نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا مہمانوں نے بلوچستان بھر سے آئے ہوالے مختلف کالجز کی گرلز گائیڈ ز کے رہائیشی کیمپ کا معائنہ کیا تقریب میں چےئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داوٴد رند، ڈی آئی جی سبی انتصار حسین جعفری ، ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی میر محمد طارق ،پرنسپل ڈگری گرلز کالج مس شاہدہ نواز،پرنسپل گرلز ہائی اسکول سبی مس نسیم طارق ،مینر احمد لودھی کے علاوہ بلوچستان بھر کے تمام ایجوکیشن آفیسران خواتین اساتذہ وطالبات کی بڑی تعداد موجود تھی افتتاحی تقریبات سے یاسمین لہڑی ، کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی کا روایتی میلہ بلوچستان میں بسنے والے تمام لوگوں کے مابین اتحاد واتفاق اور محبت کے فروغ کا باعث بناتا ہے تو دوسری جانب لائیواسٹاک ،زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سمیت ملکی معیشت کو تقویت ملتی ہے سبی میلہ بلوچستان کا سب سے بڑا اور ملک کا دوسرا عوامی اجتماع اور اہم تقریب ہے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے باوجود بلوچستان میں ایسے شاندارتقریبات کا انعقاد کسی نعمت سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ سبی کا سالانہ تاریخی وثقافتی میلے کا آغاز 1918میں باقاعدہ شروع کیا گیا جو آج تک جاری ہے تاریخی سبی میلہ بلوچستان اور ملک کی عوام کیلئے انتہائی دلچسپی کا باعث ہوتا ہے یہ روایتی میلہ بلوچستان کی قدیم ثقافت کا مظہر ہے اورتہذیبی ورثہ ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا بھی ذریعہ ہے اس کی رونق کی بحالی کو بلوچستان حکومت اپنا فرض سمجھ کر پورا کررہی ہیں سبی میلے میں گلہ بانی ،زراعت ، صنعت وحرفت سائنس وٹیکنالوجی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کی معلومات کے تبادلہ کا ایک ذریعہ بھی میسر آتا ہے مقررین نے کہا کہ جشن سبی میلے کی تقریبات میں اسکولوں وکالجز میں تعلیم کے سلسلے کا جاری رہنے کی وجہ سے طالبات میلے کی تقریبات میں شرکت نہیں کرسکتیں تھی اس بات کو مدنظررکھتے ہوئے صوبائی حکومت و چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان بھر کی طالبات کو کھیلوں سمیت گائیڈز کی تربیت فراہم کرنے کیلئے سبی میں پانچ روزہ گرلزگائیڈزرہائیشی کیمپ و انٹرڈسٹرکٹ اسپورٹس فیسٹیول فار گرلزکا انعقاد ممکن بنایا گیا جس محنت سے پروگرام کو ترتیب دیا گیا وہ بھی قابل صد تعریف ہے مقررین نے کہا کہ تعلیم تربیت کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلوں سے بچیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے ہارجیت کھیل کا حصہ ہے طالبات میں بھرپور صلاحیتیں موجود ہے جبکہ گرلز گائیڈز رہائیشی کیمپ میں ان کو تربیت کے مواقع فراہم ہونگے جس سے وہ ہر میدان میں کامیاب ہونگی اسکول میں زیر تعلیم بچوں پر تشدد کی بجائے پیار محنت سے پڑھا یا جائے تاکہ بچے کلاس روم میں آئیں اور محنت سے تعلیم حاصل کریں جس بہتر انداز سے سبی کے اسکول کالجز میں منظم طریقون سے پڑھایا جاتا ہے اساتذہ تعریف کے لائق ہیں تعلیم ہی ہمیں باشعور بناتی ہیں بچے ہمارا سنہری مستقبل ہے ان کی تعلیم وتربیت ہمارا فرض ہے جس کامیابی کے ساتھ پروگرام کا انعقاد ممکن ہوا ہے اسی طرح سبی ڈویژن میں شامل ہرنائی زیارت ڈیرہ بگٹی کوہلو سوئی میں زیر تعلیم بچے بچیوں کو سہولیات فراہم کریں گے تاکہ وہ بھی اپنی صلاحیتوں کو مظاہر کرسکیں انہوں نے زیر تربیت بچیوں سے امید رکھی ہے کہ وہ اپنی تربیت بہتر انداز سے حاصل کرکے اپنے اپنے علاقوں میں جاکر مقامی بچیوں کو بھی تربیت دیں گئیں اس موقع پر نیشنل پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول کیلئے ایک امتحانی ہال کا اعلان کیا جبکہ کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ نے سبی میں چاکر اعظم یونیورسٹی کے جلدازجلد فعال بنانے کی خوشخبری بھی دیتے ہوئے کہا کہ سبی کے مقامی طلبا وطالبات کیلئے یونیورسٹی کے مقام سے تعلیم کے مواقع فراہم ہونگے جبکہ سبی میلے کے موقع پر25 فروری کو اسٹیڈیم میں لوکل سلح پر بلوچی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے محفل موسیقی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں داخلے کی کوئی فیس نہ لی جائے گی رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی نے کرکٹ بیڈ سے شارٹ لگا کر اسپورٹی فیسٹیول کا بھی افتتاح کیا واضح رہے کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سبی میں پانچ روزہ گرلزگائیڈزرہائیشی کیمپ و انٹرڈسٹرکٹ اسپورٹس فیسٹیول فار گرلزمیں کرکٹ ہاکی والی بال سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے ہونے کے علاوہ گرلز گائیڈر کے رہائیشی کیمپ بھی لگایا گیا ہے جو 20فروری تک جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :