ضلع غربی میں پولیس اہلکاروں پر ڈیوٹی کے بعد یونیفارم پہننے پر پابندی

بدھ 17 فروری 2016 22:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) کراچی میں پولیس اہلکاروں خطرناک قرار دیئے گئے ضلع غربی میں چھٹی کے بعد پولیس اہلکاروں یونیفارم پہن کر گھومنے یا تھانے میں آنے پر پابندی لگا دی گئی ہے،حکام کے مطابق اس پابندی سے ضلع میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر غیرقانونی اقدامات کمم ہوں گے،ڈی آئی جی ویسٹ زون فیروز شاہ کی طرف سے آج جاری کئے گئے کے مطابق ضلع بھر میں پولیس افسران اور اہلکاروں کو ڈیوٹی کے بعد تھانوں میں داخلیاور پولیس وردی میں گھومنے سے منع کردیا ہے،پولیس کے مطابق اہلکاروں پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ نہ تو ڈیوٹی ٹائم کے بعد تھانے میں داخل ہوسکتے ہیں اور نہ ہی وردی پہن کر گھوم سکتے ہیں، خلاف ورزی کرنے والے پولیس اہکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،ڈی آئی جی ویسٹ زون فیروز شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ نیا ضابطہ کار ضلع غربی کے تمام تھانوں میں آویزاں کر دیا گیا ہے،واضع رہے کہ بلدیہ ٹاؤن، سائٹ، اورنگی ٹاؤن اور منگھوپیر پر مشتمل اس ضلع میں پولیس کی سب سے زیادہ ٹارگٹ کلنگ ہوئی تھی،پولیس حکام کے مطابق نئے احکامات پر سختی سے عمل درآمد ہوجاتا ہے تو پولیس اہلکاروں کی جانیں بچانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :