آدم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے رہنماؤں کا مختلف علاقوں کا دورہ، عوام کو مردم شماری میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل

بدھ 17 فروری 2016 22:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) آدم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے رہنماؤں کا مختلف علاقوں کا دورہ، عوام کو مردم شماری میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل، تفصیلات کے مطابق آدم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے ضلع کنوینر ڈاکٹر اے جی انصاری اور دیگر نے جیکب آباد کے مختلف علاقوں گوٹھ گلاب ماڑی، داؤ جہان پور، دودا پور سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور جلسے منعقد کئے گئے، اس موقع پر ڈاکٹر اے جی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آدم شماری مہم کو کامیاب کرنے کے لیے ضلع بھر میں بھرپور مہم چلائی جارہی ہے عوام تعاون کرے تاکہ صوبے کی ترقی میں کردار ادا کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ آدم شماری کے ذریعے سندھ کے حقوق لیے جاسکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سندھ میں سندھی اکثریت کے ساتھ رہائش پذیر ہیں مگر عوام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے آدم شماری کے ریکارڈ سے محروم ہوجاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آدم شماری کے عملے کے ساتھ فوج اور آزاد مبصرین کی ٹیم بھی شامل کی جائے ،تاکہ بہتر طریقے سے مہم چلائی جاسکے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آدم شماری مہم میں بھرپور حصہ لیں اور زبان کے خانے میں سندھی لکھیں۔

#

متعلقہ عنوان :