سابق کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی کو وفاقی اسپیشل سیکریٹری داخلہ بننے پر مبارکباد

شعیب احمدصدیقی کی بے لوث خدمات اور صلاحیتوں کاآج صوبے بھر کے عوام وخواص اعتراف کر رہے ہیں، سلیم خاں قادری ترابی

بدھ 17 فروری 2016 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء ) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر، مرکزی انجمن سیرت النبیؐ گلبہارکے چیئرمین و ممتاز قومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی ودیگر اراکین امن کمیٹی لیاقت آباد کے چیئرمین ناصرحسین خاں، مذہبی اسکالر علامہ سید حافظ ارشاد حسین، یاسین شکوری ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی مرزامحمدمبین بیگ، ذاکر تیلی، شاکر انصاری، حاجی توصیف خاں، محمدجاوید، صاحبزادہ محمدصادق قریشی، محمدآصف خاں، طاہر حسین، خالد حسین، طلحہ حسین، معین الدین، افسرسجادسمیت اہلسنّت تنظیمات ،انجمنوں اور میلادکمیٹیوں کے اراکین نے سابق کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی کو وفاقی اسپیشل سیکریٹری داخلہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ شعیب احمدصدیقی نے جس طرح قبل ازیں سندھ عوامی خدمت اور فرائض منصبی کی ادائیگی میں اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا اسی طرح وفاق میں بھی ان صلاحیتوں کے اظہارکا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

سلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ شعیب احمدصدیقی کی بے لوث خدمات اور صلاحیتوں کاآج صوبے بھر کے عوام وخواص اعتراف کرکے انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں ،آئندہ بھی قوم ان سے سابقہ صلاحیتوں اور قابلیت کی توقع رکھ رہی ہے،یقینااگر انہوں نے وفاق میں بھی اپنی صلاحیتوں کو منوایاتو عوام ان کو سرآنکھوں پر بٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ شعیب احمدصدیقی جیسے افسران اس دورمیں عوام کے لئے غنیمت ہیں جو نہ صرف خداترسی رکھتے ہیں بلکہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں بھی کسی غفلت سے کام نہیں لیتے۔

متعلقہ عنوان :