عافیہ صدیقی کے گھر والوں کو تحفظ دیا جائے ‘ سراج الحق

بدھ 17 فروری 2016 22:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے گھر پرنامعلوم افرادکی طرف سے چھاپوں اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مرکزی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ عافیہ صدیقی کے گھر والوں کو تحفظ دیں اور گھر پر حملہ آور ہونے اور دھمکیاں دینے والوں کا سراغ لگاکر انہیں گرفتار کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکمران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے گھروالوں کو تحفظ نہ دے سکے تو قوم انہیں معاف نہیں کرے گی ۔ انہوں نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا کہ گزشتہ دو سال سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ان کے بچوں سے بات تک نہیں کروائی گئی جس سے خاندان میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔ حکومت کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بچوں کی ان کی والدہ سے بات کروانے کا جلد انتظام کرناچاہیے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکہ دو ٹوک بات کرنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :