زرداری دورحکومت پاکستان پر محمد شاہ رنگیلا کے دور کی طرح گزرا‘ ترجمان پنجاب حکومت

زرداری صاحب کے گناہو ں کا کفارا پیپلز پارٹی کو ادا کرنا پڑا،پی پی انتخابی ٹکٹ لے کر امیدواروں کے پیچھے بھاگتی رہی تھر میں غذائی کمی سے بچوں کی شہادت کا موازانہ ہسپتالوں میں جاں بحق ہونیوالے بچوں سے کرنا نری جہالت ہے‘زعیم قادری

بدھ 17 فروری 2016 21:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہاہے کہ لگتا ہے مسٹرٹین پرسنٹ نے چپ کا روزہ توڑ دیاہے دم پر پاؤں آتا ہے تو چیخ اٹھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سید زعیم حسین قادری نے آصف علی زرداری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ تھر میں غذائی کمی سے بچوں کی شہادت کا موازانہ ہسپتالوں میں جاں بحق ہونیوالے بچوں سے کرنا نری جہالت ہے - سائیں سرکار ہوش کے ناخن لے ،سیاسی مخاصمت کو دشمنی میں بدلنا مناسب نہیں -زعیم قادری نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور حکومت میں شہروں اور دیہات میں ترقیاتی منصوبے کھڑے کئے اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کے مینار بنائے-زرداری دورحکومت پاکستان پر محمد شاہ رنگیلا کے دور کی طرح گزرا -انہوں نے کہاکہ ننھے منے بلاول کی توتلی تقریروں کے بعد آج بڑے سائیں بھی بول پڑے -عوام پوچھتی ہے کہ سندھ میں کئی دہائیوں سے پیپلز پارٹی کی اپنی حکومت ہے سندھ کے لاچار او ربے بس مکینوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کوئی تو کارنامہ بیان کریں-زعیم قادری نے کہاکہ زرداری صاحب کے گناہو ں کا کفارا پیپلز پارٹی کو ادا کرنا پڑا -عوام نے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بری طرح مسترد کر کے دیوار سے لگا دیا اور پیپلز پارٹی انتخابات میں ٹکٹ لے کر امیدواروں کے پیچھے بھاگتی رہی-امیدوار پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے چھپتے رہے-