سزائے موت کے قیدی کے 23 سال بعد بلیک وارنٹ جاری

بدھ 17 فروری 2016 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء ) سیشن جج لاہور نے سزائے موت کے قیدی کے 23 سال بعد بلیک وارنٹ جاری کر دیئے، مجرم غلام مصطفی کو 23 فروری کو سنٹرل جیل ساہیوال میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ملزمان کیخلاف 1992 میں تھانہ گلشن اقبال میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے خاتون کے ساتھ زیادتی کرکے اسے اور اس کے بچوں کو قتل کر دیا تھا۔عدالت کی جانب سے13 اپریل 1993 کو غلام مصطفی اور شریک ملزم آفتاب مسیح کو تین، تین مرتبہ سزائے موت سنائی گئی تھی ، آفتاب مسیح کو پہلے ہی پھانسی دی جاچکی ہے جبکہ غلام مصطفی کے 23فروری کے لئے بلیک وارنٹ جاری کر دئیے گئے جسے سنٹرل جیل ساہیوال میں تختہ دار پرلٹکایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :