معیاری ادویات کی فراہمی کا مسودہ قانون بنانے کی ہدایت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 17 فروری 2016 21:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 17 فروری۔2015ء ) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے اور عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈفرانزک اینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ ایجنسی کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس ضمن میں مسودہ قانون جلد مرتب کیا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے یہ ہدایت ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی۔

اجلاس میں پنجاب فوڈفرانزک اینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ ایجنسی کے قیام کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح لاہور کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو جدید بنایا گیا ہے اسی طرح محکمہ خوراک اورزراعت کی لیبز کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جدید لیبز کیلئے عملے کو بیرون ملک سے بھی تربیت دلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملاوٹ شدہ خوراک کے خاتمے کیلئے بھی پنجاب فوڈفرانزک اینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ ایجنسی کا کلیدی کردار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری ادویات کے ساتھ اچھی خوراک کی فراہمی میں یہ ادارہ اپنا موثر کردار ادا کرے گا۔صوبائی وزراء بلال یاسین ،عائشہ غوث پاشا،مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق،چیف سیکرٹری،متعلقہ حکام اورایل جی سی لیب برطانیہ کے سٹیو وڈ(Mr. Steve Wood) اور مسٹر سٹیفرڈ(Mr.Stafford) نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :