مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف کی ملاقات

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 17 فروری 2016 21:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 17 فروری۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جمعیت علماء اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی و سیاسی امور کے علاوہ ملک کی مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں اہم قومی امورپرسیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکرفیصلے کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت ملک میں عوام کی خوشحالی کے مشن پر گامزن ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحمل ،برداشت ،رواداری اوربھائی چارے کی جتنی آج ضرورت ہے شایدپہلے کبھی نہ تھی۔ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم سب کو ملکرکام کرنا ہے ۔اجتماعی بصیرت اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ملک کو مسائل سے نجات دلانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اتحاد اوراتفاق کی قوت سے دہشت گردی اورانتہاء پسندی کے ناسور کا مکمل صفایا کریں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیراکرم درانی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :