پولش سفارتخانہ پاکستان سویٹ ہومز کے ساتھ مستقبل میں مختلف پراجیکٹس میں مدد کرے گا،پیٹر اوپلینکسی

سویٹ ہومز میں بچوں کو اعلیٰ تعلیم و تربیت دی جا رہی ہے، جس انداز میں ان بچوں کی کفالت کی جا رہی ہیخ جتنی تعریف کی جائے کم ہے،پولش سفیر کا پاکستان سویٹ ہومز میں منعقدہ تقریب خطاب

بدھ 17 فروری 2016 21:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) پولینڈ کے پاکستا ن میں متعین سفیر پیٹر اوپلینکسی نے کہا کہ پولش سفارتخانہ پاکستان سویٹ ہومز کے ساتھ مستقبل میں مختلف پراجیکٹس میں مدد کرے گا۔ پاکستان سویٹ ہومز میں بچوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم و تربیت دی جا رہی ہے اور جس انداز میں ان بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے، جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان سویٹ ہومز میں منعقدہ تقریب “پری سمائل ورکشاپ “سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ سویٹ ہومز زمرد خان کے علاوہ، سویٹ ہومز کے درجنوں بچوں اور رضاکاروں نے شرکت کی۔زمرد خان نے استقبالیہ خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دل کی گہرائیوں سے پولینڈ کے ایمبیسیڈر پیٹر اوپلینکسی کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ورلڈ سمایئل آرچیو کے زیر اہتمام اس ورکشاپ میں آئے۔

(جاری ہے)

پاکستان سویٹ ہومز میں3600 بچے 32 سنٹرز میں موجود ہیں اور میری زندگی کا ایک ہی مقصد ہے کہ میں تمام یتیموں تک پہنچ سکوں ۔ اور میری گزارش ہے کہ پاکستان پولینڈ کا سفارتخانہ اور تمام انٹرنیشنل کمیونٹی سے کہ وہ آئیں میرے اس قافلے کا حصہ بنے۔ تاکہ ہم سارے بچوں تک پہنچ سکیں۔ تقریب میں سویٹ ہومز کے بچوں نے رنگارنگ پروگرام پیش کئے۔ اسں تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ پولینڈ کے سفیر نے اردو تقریر بھی کی۔ اور تقریب میں مہمانوں نے بچوں کی پرفارمنسز سے خوب لطف اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :