عوام (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی روز روز کی نوراکُشتی سے تنگ آچکے ہیں،غلام محی الدین دیوان

دھونس دھندلی اور غنڈہ گردی اب مزید نہیں چلے گی بعض وفاقی وزراء شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کر کے اپنی نوکری پکی رکھنا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی رہنماء کا بیان

بدھ 17 فروری 2016 21:15

لاہو ر، اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء عوام پاکستان تحرِ یک انصاف آزادکشمیرکے مرکزی جنرل سیکرٹری غلام محی الدین دیوان نے کہاہے کہ عمران خان کی قیاد ت میں تحر یک انصاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی مخالفین کا مقابلہ کرنے کی بھر پور تیار ی کر لی ہے ، شکست کے خوف سے ر اجہ فاروق اور چوہدری عبدالمجیدمل کر آزادکشمیرکے حالات خراب کرنے کے پلان بنا تے ہیں جو کہ انہیں منہ کی کھانے پڑی گی ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور ایک دوسر ے سے ملے ہوئے ہیں ان دونوں کی مک مکا کی سیاست کو آزاد کشمیر با شعور عوام دفن کر دیں گے کرپٹ ٹولے کو عوام پہچان چکے ہیں اب انکے جھا نسے میں نہیں آیں گے ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر تحرِ یک انصاف کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی روز روز کی نوراکُشتی سے تنگ آچکے ہیں اور دھونس دھندلی اور غنڈہ گردی اب مزید نہیں چلے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں کلین سویپ کر یگی،کارکنان 25 فروری کو کوٹلی میں ہونے والے عمران خان کے جلسے کی تیاری کریں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔بعض وفاقی وزراء شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کر کے اپنی نوکری پکی رکھنا چاہتے ہیں،حکمرانوں کے سارے تجربے ناکام ہو چکے ہیں بلکہ ان کے تجربے ملک و قوم پر بھاری پڑ رہے ہیں

متعلقہ عنوان :