پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام لیکچر کا اہتمام

بدھ 17 فروری 2016 21:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج بینکنگ اینڈ فنانس کی کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام حضورﷺ کی جانب سے انسانی وسائل کے بہترین استعمال کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف مذہبی سکالر بابا عرفان الحق تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ پرنسپل ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بابا عرفان الحق نے اپنے خطاب میں موضوع کی مناسبت سے حضرت محمد ﷺ کی سیرت کی روشنی میں مثالیں دی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے طلباء و طالبات کو سیکھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی تلقین کی تاکہ وہ مغرب کا مقابلہ کر سکیں۔ ڈاکٹر مبشر منور خان نے طلباء و طالبات کو کاروباری دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ رہنے اور اخلاقی اقدار کو اپنانے کی نصیحت کی ۔

متعلقہ عنوان :