فرنٹیئرکوربلوچستان کی خفیہ اطلاع پر ماشکیل کے علاقے گلوگ میں کارروائی

فائرنگ کے تبادلے میں اسمگلرز2گاڑیاں چھوڑکرفرار،منشیات برآمد

بدھ 17 فروری 2016 21:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء ) فرنٹیئرکوربلوچستان کی خفیہ اطلاع پر ماشکیل کے علاقے گلوگ میں کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں اسمگلرز02گاڑیاں چھوڑکرفرار،منشیات برآمد۔تربت کے علاقے ناصرآباد سے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں01مشتبہ شخص گرفتار جبکہحب میں غیرقانونی ڈیزل کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 35ہزارلیٹرایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاع پر ماشکیل کے علاقے گلوگ میں اسمگلروں کی اطلاع پر کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں اسمگلرز02گاڑیاں چھوڑکرفرارہوگئے۔قبضے میں لی گئی گاڑیوں سے 650کلوگرام افیون برآمدکرلی گئی۔برآمدافیون کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڑوں روپے ہیں۔ دوسری کارروائی میں ایف سی اورحساس ادارے نے تربت کے علاقے ناصرآباد سے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 01مشتبہ شخص کو گرفتارکرلیا۔گرفتار مشتبہ شخص سے مزید تفتیش جاری ہے۔اسی طرح حب میں غیرقانونی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 35ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے کر کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :