وزیر اعظم کی سیکریٹری جنگلات کو جنگلی حیات اور جنگلات کے تحفظ کی ہدایت

چولستان کے قدرتی حسن اور جنگلی حیات کا تحفظ کیا جائے ٗ محمد نواز شریف

بدھ 17 فروری 2016 20:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے سیکریٹری جنگلات کو جنگلی حیات اور جنگلات کے تحفظ کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے بہاولپور میں واقع سوہانرا پارک کا دورہ کیا جہاں سیکریٹری جنگلات اور دیگر حکام نے وزیر اعظم کو سوہا نرا پارک کی مزید بہتری اور پتی سری جھیل کی بحالی پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے سیکریٹری جنگلات کو جنگلی حیات اور جنگلات کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چولستان کے قدرتی حسن اور جنگلی حیات کا تحفظ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :