خطے میں ٹیلنٹ کی کو ئی کمی نہیں ، محمد کریم نے عالمی سطح پر گلگت بلتستان کا نا م روشن کر کے بہت بڑا کا رنا مہ سر انجا م دیا ہے

صو با ئی وزراء حاجی ابراہیم ثنا ئی ، ڈا کٹر اقبا ل ، حاجی اکبر تابان ودیگرکی سکی کھلا ڑی محمد کریم کو سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد

بدھ 17 فروری 2016 20:57

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) گلگت بلتستان کے صو با ئی وزراء حاجی محمد ابراہیم ثنا ئی ، ڈا کٹرمحمد اقبا ل ، حاجی محمد اکبر تابان ، حا جی محمد وکیل ، حا جی جا نبا ز خان ، ثوبیہ مقدم ،عاونین خصوصی حاجی عابد علی بیگ ،فاروق یر ودیگر نے نلتر سکی مقابلو ں میں سو نے کا تمغہ حا صل کر نے پر گلگت بلتستان کے سپوت نوجوان سکی کھلا ڑی محمد کریم کو مبارک باد دیتے ہو ئے کہاہے کہ خطے میں ٹیلنٹ کی کو ئی کمی نہیں ، محمد کریم نے عالمی سطح پر گلگت بلتستان کا نا م روشن کر کے بہت بڑا کا رنا مہ سر انجا م دیا ہے ، صوبائی حکو مت کھیلو ں کے فروغ کیلئے بھر پور اقد ما ت کررہی ہے ، انہو ں نے مزید کہاکہ نلتر سکی سلوپ کو دنیا کا دوسرے بڑ ا سلو پ کا اعزاز بھی حا صل ہے ، آ ئندہ سا لو ں میں مزید سکی مقا بلے ہو نگے جس سے سیاحت کو بھی مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :