حکومت نے100روزہ اہداف کے حصول کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدا مات کر کے نئی تاریخ رقم کر دی،حکو مت خطے کو تعمیرو تر قی اور خوشحا لی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پُر عزم ہے،صو با ئی وزیر تعمیرات ڈا کٹر محمد اقبال کا بیان

بدھ 17 فروری 2016 20:57

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) صو با ئی وزیر تعمیرات ڈا کٹر محمد اقبال نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت 100روزہ اہداف کے حصول کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدا مات کر کے خطے میں نئی تاریخ رقم کر دی ، صو با ئی حکو مت علاقے کے بہتر مفاد کیلئے پوری تند ہی کیسا تھ کام کررہی ہے ، محدود وسا ئل اور نامسا عد حا لت کے باوجود حکو مت خطے کو تعمیرو تر قی اور خوشحا لی کی راہ پر ڈا لنے کیلئے پُر عزم ہے ، انکا مزید کہنا تھا کہ 100دنوں کے اہداف خوش اسلو بی سے مکمل کر نے کے بعد اب آئندہ کے اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، اپنے 5سالہ دور اقتدار میں عوام سے کئے گئے ہر وعدے کو پورا کر نا ہے ، ہمیں عوامی مینڈیٹ کا احترام ہے ، انہو ں نے کہا کہ خطے کی تعمیر و تر قی میں عوام بھی اپنا کردار اداکریں ہم سب نے مل کر خطے کی آ بیا ری کرنی ہے ، گلگت بلتستان کو خوشحا لی اور ترقی یا فتہ دیکھناحکو مت کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی خوا ب ہے جو انشا ء اﷲ بہت جلد شر مندہ تعبیر ہوگا ، صوبا ئی وزیر تعمیرات کا مزید کہنا تھا کہ صو با ئی حکو مت عوامی خو ہشات اور امنگوں کو عملی جا مع پہنا تے ہو ئے بد عنوانی سے پا ک معاشرے کی تشکیل چاہتی ہے اور انشا ء اﷲ عوام جلد خطے میں مثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔

متعلقہ عنوان :