اسلام آباد،احتساب عدالت نے فارماسوٹیکل کمپنی کے ایم ڈی سمیت 2ملزمان کو 6روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالہ نیب کر دیا

بدھ 17 فروری 2016 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فارماسوٹیکل کمپنی کے ایم ڈی سمیت دو ملزمان کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا.بدھ کو نیب حکام نے فاما سوٹیکل کمپنی کے ایم ڈی خالد محمود اور ملزم طارق حیدر کو پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ ملزمان پر 78 کروڑ روپے مالیت کی ادویات خردبرد کرنے کا الزام ہے.سویٹرز لینڈ سے درآمد کی گئی ادویات کو ذخیرہ کر کے ازخود قیمتوں میں اضافہ کر کے فروخت کی گئی رقم اور دستاویزات برآمد کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے. ملزمان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جو دستاویزات چائیے تھیں فراہم کی جا چکی ہیں.رقم چوری کی نہیں جو نیب نے برآمد کرنی ہے.عدالت نے ملزمان کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کو گزشتہ روز درخواست ضمانت خارج ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :