بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے 4 افراد کو پاکستان کے حوالے کردیا

بدھ 17 فروری 2016 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء ) بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے 4پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا ۔بدھ کونجی ٹی وی کے مطابق رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے غلطی سے پا ک بھارت سرحد پار کرنے والے 4پاکستانیوں کو رہا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی بارڈر فورس نے قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :