مسلم لیگ (ن )کے اراکین اسمبلی حلقہ کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں ،چوہدری علی رضا آرائیں

بدھ 17 فروری 2016 20:28

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء ) مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما چوہدری علی رضا آرائیں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور چوہدری ارشاد احمد آرائیں اپنے حلقہ کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں اس سلسلہ میں انہوں نے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز وفاقی اور صوبائی حکومت سے منظور کروا ئے ہیں جس میں 1122کا قیام گگومنڈی روڈ چیچہ وطنی روڈ کا منصوبہ سکولوں کی اپ گریڈیشن ان کی چار دیواریوں کی تعمیر شامل ہے اس کے علاوہ شہریوں کا ایک دہرینہ مطالبہ ایک خوبصورت اور جدید سہولتوں سے آراستہ تفریحی پارک کا قیام تھا جس کی تعمیرکا کام 261ای بی میں شروع ہو چکا ہے جس پر دس کروڈ روپے کی لاگت آئے گی انہوں نے کہا کہ چوکی نثار بوٹا شہید سے لے کر118ای بی تک روڈ کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع ہو گا جس کے لئے ارکان اسمبلی کی کاوشوں سے فنڈز منظور ہو چکے ہیں روڈ کی تعمیر سے ٹو بی آر کے لوگوں کا درینہ مسئلہ حل ہو جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :