لال سوہانرا نیشنل پارک کو مزید بہتر اور خوبصورت بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے

وزیراعظم نواز شریف کی لال سوہانرانیشنل پارک کے دورہ پر صوبائی سیکرٹری جنگلات کو ہدایت

بدھ 17 فروری 2016 20:09

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے لال سوہانرانیشنل پارک کا دورہ کیا اور محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایت کی کہ لال سوہانرا نیشنل پارک کو مزید بہتر اور خوبصورت بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ وہ بدھ کو لال سوہانرانیشنل پارک کے دورہ کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔اس دوران سیکرٹری جنگلات نے وزیراعظم کو جنگلات اور جنگلی حیات سے متعلق امور پر بریفنگ دی اور انہیں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے منصوبوں سے آگاہ کیا ۔

سیکرٹری جنگلات نے لال سوہانرا نیشنل پارک کو مزید بہتر بنانے اور پتی سر جھیل کی بحالی پر بھی بریفنگ دی جو جھیل چولستانی علاقوں کے پودوں فلورا اور فاٹا کے تحفظ میں معاون ثابت ہو گی،1212ایکڑ خالی اراضی پر شیشم اور کیکر سمیت مقامی پودوں کی مصنوعی افزائش پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنگلات نے کہا کہ جنگلی حیات کی افزائش کیلئے فارمز بنائے گئے ہیں، غیر قانونی شکار روکنے کیلئے جرمانوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے چولستان میں وائلڈ لائف فورس کو مستحکم بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لال سوہانرا نیشنل پارک کو مزید بہتر اور خوبصورت بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے

متعلقہ عنوان :