دوسرے ممالک کو ٹریڈ کرکے معدنیات و کان کنی کے ذریعے آمدنی میں اضافے کیلئے حکومت ویلیو ایڈیشن یونٹس کی تنصیب کو یقینی بنائے‘میاں رحمان عزیز

پرائس ریگولیشن ، سرحد پار تجارت کو دستاویزی معیشت میں شامل کرنے کیلئے حکومت کوفوری اقدامات کرنیکی ضرورت ہے، ریلوے کان کنی کے سکیٹر کوپروموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، ریجنل چیئرمین ایف پی سی آئی کی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان کو بریفنگ

بدھ 17 فروری 2016 20:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) دوسرے ممالک کو ٹریڈ کرکے معدنیات و کان کنی کے ذریعے آمدنی میں اضافے کے لئے حکومت ویلیو ایڈیشن یونٹس کی تنصیب کو یقینی بنائے۔ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چیئرمین میاں رحمان عزیز نے صوبائی وزیر معدنیات و کان کنی چوہدری شیر علی خان کو ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس میں میٹنگ کے دوران کہی۔

رحمان عزیز نے کہا کہ پرائس ریگولیشن اور سرحد پار تجارت کو دستاویزی معیشت میں شامل کرنے لئے حکومت کوفوری اقدامات کرنیکی ضرورت ہے۔ ریلوے کان کنی کے سکیٹر کوپروموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔پنجاب حکومت ریلوے آف پاکستان کے ساتھ اس سلسلے میں ،مختلف ایم او یوز پر دستخط کریں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر معدنیات و کان کنی چوہدری شیر علی خان نے ایف پی سی سی آئی کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ معدنیات اور کان کنی کے حوالے سے حکو مت تمام تر پالیسوں کو از سر نو تبدیل کیا جا رہا ہے،معدنیات و کان کنی کے حوالے سے نئے پالیساں لائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چنیوٹ رجوعی میں اربوں روپے کے لوہے،تانبے اور دیگر قیمتی معدنیات کے ذخائر کی دریافت اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے مقامی طور پر کوئلے کی مائننگ کے نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ملک کی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہو نگے۔انہوں نے اجلاس کو بتایاکہ چینی کمپنی پنڈدادنخان میں 300میگا واٹ گنجائش کے کول فائر پاور پلانٹ پر دن رات کام کررہی ہے منصوبے میں 50بلین روپے کی سرمایہ کاری عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ منصوبے کے دوسرے حصے کے تحت چواسدن شاہ میں روزانہ 6ہزار ٹن کوئلے کی کان کنی کے منصبوبے پر 20بلین روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے اور یہاں تیار کیاجانیوالا کوئلہ پنڈدادن خان کول فائر پلانٹ میں توانائی کی پیداوار کے لئے استعمال کیا جار ہاہے ۔

چینی کمپنیوں صوبہ پنجاب میں توانائی اور کان کنی کے شعبوں کی ترقی کے منصوبوں میں بھاری بھر کم سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔چین پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قیمتی معدنی وسائل خاص طور پر کوئلے سے توانائی کی پیدوار نیز لوہے اور تانبے کے ذخائر کی دریافت کے منصوبوں میں حکومت پنجاب کو شاندار تعاون فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :